سرینگر(آئی این پی) بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیر کے کئی کتاب فروشوں پر چھاپے مار کر اسلامی اسکالر مولانا ابوالاعلی مودودی کی کتابیں ضبط کر لیں، جس پر مقامی عوام اور مسلم رہنمائوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں "کسی ممنوعہ تنظیم کی نظریات کو فروغ دینے والی کتابوں" کی فروخت روکنے کے لیے کی گئی ہیں۔