باکو (آئی این پی )آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسرائیلی سفارتخانے پر مبینہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی سیکیورٹی فورسز نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا، حملے کی منصوبہ بندی داعش کے افغان گروپ خراسان گروپ کی ہدایات پر کی گئی۔دوسری جانب آذری سیکیورٹی حکام نے کہا کہ 3 مبینہ حملہ آوروں نے غیرملکی سفارتخانے پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔