امریکہ: یہودی عجائب گھر کے باہر فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔قطری نشریاتی ادارے  کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی، نامعلوم حملہ آور نے تقریب میں موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔