واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے شخص پر وفاقی عدالت نے فرسٹ ڈگری کے قتل کے دو الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کردی ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو سے تعلق رکھنے والے31سالہ امریکی شہری ایلیاس روڈریگیوز نے   واشنگٹن میں امریکی جیویش کمیٹی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ عمارت سے باہر نکل رہے تھے۔ایلیاس روڈریگیوز پر دو افراد کے قتل کے علاوہ، غیر ملکی حکام کے قتل، اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے قتل، اور پرتشدد جرم میں اسلحے کے استعمال پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔