اسلام آباد(آن لائن)ذیلی کمیٹی برائے صنعت و پیداوارکو بتایا گیا ہے کہ حکومت نے اسٹیل ملز کے انجنز اور گاڑیوں کا آکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد اسٹیل ملز کے انجنز اور گاڑیوں کا آکشن کر دیا جائے گا۔رکن کمیٹی عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ یہاں لاکھوں نہیں بلکہ اربوں روپے کی چوری ہوئی ہے،آپ صرف ملازمین کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری صنعت نے کہا کہ آرمی کے بندے بھی سٹیل مل سے چوری میں پکڑے گئے ہیں جن کا کورٹ مارشل ہوا، کمیٹی نے اسٹیل ملز میں دو بچوں کے قتل کی تفصیلات اور اسٹیل ملزسے نکالے گئے ملازمین کی فہرست طلب کر لی۔مہرین رزاق بھٹونے کہا کہ آپ لوگ خود اداروں کو تباہ کرتے ہیں پھر ان کی نجکاری کرتے ہیں۔عبدالحکیم بلوچ نے تجویز دی کہ ہر گھر کا الگ بجلی کا میٹر ہی اسٹیل ملز کے رہائشیوں کے مسئلے حل ہے