پی ایس ایل: ڈائریکٹ سائننگ، آکشن اور ایونٹ کی تاریخ کا اعلان

لاہور(نیٹ نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے پلیئرز کی ڈائریکٹ سائننگ اور آکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی صدارت میں پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، فرنچائزز کے نمائندوں اور دیگر آفیشلز نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈائریکٹ سائننگ 23 اکتوبر اور 23 نومبر کے درمیان ہوگی۔ہر فرنچائز ایک مارکی کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کر سکتی ہے تاہم ڈائریکٹ سائننگ والے کھلاڑی کی پی ایس ایل کے گزشتہ دو سیزن نہ کھیلنے کی شرط رکھی گئی ہے۔