نمائندہ منتخب اسمبلی اور حکومت چاہتے ہیں،نئے الیکشن میں جانا ضروری ہے :رہنما جے یو آئی
اسلام آباد (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام(ف ) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ نمائندہ منتخب اسمبلی اور حکومت چاہتے ہیں اس کے لیے نئے الیکشن میں جانا ضروری ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، صرف مشاورت ہوئی ہے، ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باقاعدہ الائنس یا اتحاد بنے۔انہوں نے کہا 8 فروری کو ہونیوالا الیکشن نہیں تھا وہ آکشن تھا، ہم ملک میں سیاسی اور جمہوری استحکام چاہتے ہیں