دونوں کے خلاف کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی:صدر ہائی کورٹ بار
اسلام آباد(آ ئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری میں تعاون کے الزامات کورد کرتے ہوئے کہا ہے کہ درود شریف پڑھ کر قسم کھاتا ہوں ہم نے جان بوجھ کر پولیس کے حوالے نہیں کیا، مجھ پر یا ہائیکورٹ بار پر الزام لگانے والے اپنے جنازوں کو رو رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں واجد علی گیلانی نے کہا کہ دونوں کے خلاف کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس اور سیکٹری جاچکے تھے۔صدر ہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا گھیرا کیا تھا اور میں ان کو لیکر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے دفتر لے آیا۔