خیبرپختونخوا ڈوبا ہوا ہے ، جنازوں کو کندھا دینے کے لئے جوان نہیں: سینیٹر فلک ناز چترالی

 اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹر فلک نازچترالی سینیٹ اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں‘انہوں نے کہا  بونیر میں گھروں کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ایک ایک گھر سے بائیس بائیس جنازے اٹھے۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا خواتین میتوں کو غسل دینے کے لیے خواتین نہیں، جنازوں کو کاندھا دینے کے لیے جوان نہیں بچے۔ ایسے وقت میں سب ہمیں چھوڑ گئے ہیں۔