پاکستان کی کسی کو پرواہ نہیں، جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے علی امین گنڈا پور

 میں یہاں پر نہیں تھا اس لئے نماز جنازہ میں شرکت نہ کی، کئی جنازے ہوں گے جن پر وزیراعظم نہیں آئے ہوں گے، اب میں یہ بات کروں  وزیر اعظم کیوں نہیں آئے
جنگیں انا پر لڑی جا رہی ہیں، جب جنگیں انا پر لڑی جائیں تو ان کا انجام برا ہوتا ہے ‘پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں،27 تاریخ کو کے پی میں بڑا جلسہ کریں گے

پشاور (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور  نے کہا ہے  پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں۔رپورٹ  کے مطابق وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لیے کوشش نہ کی ہو۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جارہی ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کررہے ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں دی تھیں مگر روکا گیا۔علی امین نے کہا کہ جھوٹے الزامات، سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے، سینیٹ انتخابات میں نامزدگیاں اور تنازع جیسے پروپیگنڈا پارٹی میں برقرار ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ 27 تاریخ کو کے پی میں بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں عوامی پیغام پہنچانا ضروری ہے، بعض افراد ایجنڈا چلا رہے ہیں ان کو خبردار کررہا ہوں کہ آپ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا ہے  پاکستان اور اس کے مسائل کی کسی کو پرواہ نہیں ہے، جنگیں انا پر لڑی جا رہی ہیں، جب جنگیں انا پر لڑی جائیں تو ان کا انجام برا ہوتا ہے کیونکہ قومی مفاد ایک سائیڈ پر ہو جاتا ہے اور ذاتی مفاد حاوی ہو جاتا ہے۔ صحافی نے علی امین سے سوال کہا کہ آپ فوجی شہداء￿  کے جنازے میں شریک کیوں نہیں ہوتے، اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں اب یہ حالت آگئی ہے   جنازوں پر سیاست ہو رہی ہے، میں یہاں پر نہیں تھا، کئی جنازے ہوں گے جن پر وزیراعظم نہیں آئے ہوں گے، اب میں یہ بات کروں کہ وزیر اعظم کیوں نہیں آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا دلی دکھ ہے کہ سب ہمارے بھائی ہیں جو ہمارے لئے جنگ لڑ رہے ہیں، اصل چیز ہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے ہم نے کیا پالیسی بنانی ہے اور کیا اقدامات کرنے ہیں۔