مجھ پر کیس بنانے والے اتحادی حکومت کا حصہ ہیں:گیلانی

پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ورنہ کل اجلاس کی صدارت نہیں کرونگا: چیئرمین سینیٹ
کراچی (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  نے کہا ہے  مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں‘  پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً  اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔   جمعہ کو کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں  پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج ہم اس کے اتحادی ہیں، میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا ہے  اور ملک سے فرار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔انہوں نے  کہا  کل ایک اور ممبر کو بھی اٹھا یا گیا ہے، پنجاب اور وفاقی حکومت سے کہتا ہوں دونوں ارکان کو پروڈیوس کریں، اگر نہ کیا تو میں پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔