وزیراعلی سندھ نے انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی رپورٹ آ نے پر بات کریں گے
اگر وفاق کراچی کو نہ لے تو ایم کیو ایم والے کہہ دیں کہ ہم وزارتوں سے استعفی دے دینگے
کراچی(آ ئی این پی ) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کو دینے کی باتیں ایم کیوایم کا محض شوشہ ، یہ افسوسناک بات ہے ، ماضی میں گل پلازہ کی لیز غیر قانونی طریقے سے دی گئی تھی، وزیراعلی سندھ نے سانحہ گل پلازہ پر انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے، پھر اس پر بھی بات کریں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حقائق دیکھیں تو فاروق ستار نے ماضی میں غیر قانونی اقدام کیا جو اس کی شروعات ہے،کراچی کو وفاق کو دینے کی باتیں ایم کیوایم کا محض شوشہ ہے یہ افسوسناک بات ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم کے وفاقی وزرا ہیں یہ تھوڑی سی جرات دکھائیں، اگر وفاق کراچی کو نہ لے تو ایم کیو ایم والے کہہ دیں کہ ہم وزارتوں سے استعفی دے دینگے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو کراچی کے لوگوں نے مسترد کردیا ہے ان کی کوئی سیاست نہیں رہی، بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم نے حصہ نہیں لیا کیونکہ شکست کے خوف سے ان کے ہاتھ پائوں کانپ رہے تھے۔ سانحہ گل پلازہ کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 80 معصوم لوگوں کی جانیں گئی ہیں یہ بہت بڑا سانحہ ہے