خیبرپختونخوا میں ترقی کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں: عطاء اللہ تارڑ

 موجودہ سیاسی سرگرمیاں بعض اوقات نقصان دہ ہو سکتی ہیں ‘فیک نیوز و ڈس انفارمیشن  بھی معاشرے کے لئے بڑا خطرہ ہیں
 شیڈو کابینہ بنانا وقت کی ضرورت ہے جبکہ بیانیہ کی پالیسی زور پکڑ رہی ہے:وزیر اطلاعات کی خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی سے گفتگو
پشاور (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا  ہے  خیبرپختونخوا کے عوام کی خوشحالی ان کا بنیادی حق ہے، صوبے میں ترقی کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ شیڈو کابینہ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ جبکہ بیانیہ کی پالیسی زور پکڑ رہی ہے۔ خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کے لیے پلیٹ فارمز فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ طالب علمی کی سیاست نے انہیں بہت کچھ سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی خوشحالی ان کا بنیادی حق ہے اور صوبے میں ترقی کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیڈو کابینہ بنانا وقت کی ضرورت ہے جبکہ بیانیہ کی پالیسی زور پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان منصوبوں نے جمہوری روایات کو فروغ دیا اور صوبے میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ سکیم شروع کی، جس سے کورونا کے دوران تعلیم اور ورک فرام ہوم ممکن ہوا۔وفاقی وزیر نے دانش سکولز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نادار اور حق دار طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور دانش سکولز کا دائرہ کار اب پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں تک بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ سیاسی سرگرمیاں بعض اوقات نقصان دہ ہو سکتی ہیں اور فیک نیوز و ڈس انفارمیشن معاشرے کے لیے بڑا خطرہ ہیں