لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری لاہور کے داتا دربار کے سامنے ماں اور بیٹی کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے کو جھوٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ایک بار پھر اپنی مستعدی کی مثال قائم کی اور بروقت اقدامات کیے جس میں یہ بات سامنے آئی ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع "فیک" ہے۔سکیو 1122 پنجاب کا لاہور داتا دربار کے قریب بڑا سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی اس میں کسی انسان کا ڈوبنا تکنیکی طور پر ناممکن ہے۔دوسری جانب لاہور کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن کا معائنہ کیا، لیکن کافی تگ و دو کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔