بیٹی کو بچانے کیلئے ماں نے مین ہول میں چھلانگ لگا دی: کزن کا دعویٰ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)بھاٹی گیٹ کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونیوالی سعدیہ کی ماموں زاد بہن رضیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میری کزن داتا دربار آئی تھی ، اس دوران اس کی 10 ماہ کی بچی ردا فاطمہ گود سے مین ہول میں گر گئی ، اسے بچانے کیلئے بچی کی ماں نے بھی مین ہول میں چھلانگ لگا دی ۔رضیہ نے مزید کہا کہ پولیس نے سعدیہ کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا، ہم لوگ شادباغ میں رہتے ہیں ،ہمارا آبائی علاقہ شور کوٹ ہے۔