واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امن اور تعمیر نو کیلئے قائم کیے گئے بین الاقوامی بورڈ آف پیس میں رکن بننے کی دعوت دے دی ہے، جس کا مقصد عالمی تنازعات کے حل کے لیے کوششیں کرنا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ روسی صدر کو اس اقدام میں شامل ہونے کی دعوت دی جا چکی ہے۔