لندن(آئی این پی ) سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ کیلئے بنائے جانے والے بورڈ آف پیس سے ہٹا دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام مسلم ممالک کی جانب سے اعتراضات کے بعد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 72 سالہ بلیئر اب اس بورڈ میں کلیدی کردار ادا نہیں کریں گے، تاہم ایک ذریعہ نے بتایا کہ وہ کسی مختلف حیثیت میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔بورڈ میں شامل افراد میں بنیادی طور پر موجودہ عالمی رہنما شامل ہوں گے، اور ایک چھوٹا ایگزیکٹو بورڈ زیرِ انتظام ہوگا۔بلیئر کے حمایتی ان کے سابقہ کردار کو اجاگر کرتے ہیں، خاص طور پر 1998 میں گڈ فرائیڈے ایگریمنٹ کے ذریعے شمالی آئرلینڈ میں امن قائم کرنے میں ان کی اہم کوششیں، لیکن عرب دنیا میں انہیں 2003 میں عراق پر امریکی حملے میں کردار کے سبب شک اور مخالفت کا سامنا رہا ہے