خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لا ء افسروںکے جوڈیشل الائونسز روکنے کے احکامات معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکائونٹس اور اکائونٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے‘ دو ہفتوں میں جواب طلب 
اسلام آباد(آ ئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکائونٹس اور اکائونئٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دئیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لا افسران کے جوڈیشل الائونسز کی ادائیگی روکنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکائونٹس اور اکائونٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ملازمین کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔