رشوت، ناجائز وصولی کی شکایات، ایکسائز افسروںکے خلاف شکنجہ تیار

ڈی جی ایکسائز نے بڑھتی کرپشن کی شکایات پر 3 رکنی کمیٹی قائم ،مراسلہ جاری کردیاگیا
فہیم احمد خان ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز کمیٹی کے کنوینر، سید عاصم امین اور محمد سمیر کمیٹی ممبر مقرر
نام، دستخط، فون، شناختی کارڈ اور پتہ والی شکایت پر ملزم افسر سے تحریری جواب لیا جائیگا
لاہور(دانش منیر)محکمہ ایکسائز میں بڑھتی ہوئی کرپشن کی شکایات پر ڈی جی ایکسائز نے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی‘اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیاگیا‘ کمیٹی ایکسائز افسروںکے خلاف رشوت اور ناجائز وصولی کی شکایات کی تحقیقات کریگی،گمنام اور فرضی نام کی شکایت قانون کے تحت خارج کی جائے گی‘نام، دستخط، فون، شناختی کارڈ اور پتہ والی شکایت پر ملزم افسر سے تحریری جواب لیا جائے گا، کمیٹی شکایت کنندہ اور ملزم افسر کو طلب کر کے آمنے سامنے جرح کریگی، کمیٹی کیس کا تجزیہ کر کے سفارشات مرتب کرے گی، فہیم احمد خان ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز کمیٹی کے کنوینر مقرر جبکہ سید عاصم امین ڈائریکٹر ای اینڈ اے اور محمد سمیر ڈپٹی ڈائریکٹر کمیٹی ممبر مقررکئے گئے ہیں‘کمیٹی ہفتہ وار بنیادوں پر سفارشات ڈی جی ایکسائز کو جمع کروائے گی جس پر ڈی جی ایکسائز احکامات جاری کریں گے۔