عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ‘ ان سے ملاقاتیں بند کی گئی ہیں‘معالجین کو بھی نہیں ملنے دیا جاتا:سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے 8فروری کو یوم سیاہ ہوگا یہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی کیلئے ہوگا اور یہ حقیقت میں ان ظالموں سے آزادی کا دن ہوگا۔بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح نہیں ہوا ہے کہ عوام نے ہر رکائوٹ کو عبور کرکے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دئیے ہی انہوں نے کہاکہ دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اگر آج عمران خان باہر ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن بورڈ بن ہی نہ سکتا‘ جو کام اسرائیل نہیں کرسکا ہے وہ امریکہ کر رہا ہے اور ہم بدترین دلدل میں چلے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم کہتے ہیں کہ پاکستان کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے لک میں قانون کی پاسداری ہونی چاہیے،پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا جائے صوبوں کا حق تسلیم کیا جائے،ملک میں آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان سے ملاقاتیں بند کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ خان صاحب کے ذاتی معالجین کو بھی ملنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے