مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل ہے: علامہ راجہ ناصر عباس

بانی  پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، وہ کبھی نہیں کہے گا مجھے رہا کرو:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)  پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مذاکرات میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا پورا رول ہے، سب کو پاکستان کا سوچنا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ بانی  پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، وہ کبھی نہیں کہے گا مجھے رہا کرو۔انہوں نے کہا  حکومت کے لیے یہ آخری موقع ہے کہ وہ ملک کے حالات بہتر کرے، مذاکرات سے معلوم ہو سکے گا کہ حکومت کی نیت کیا ہے۔