انٹرنیشنل ایئرپورٹس، بندرگاہوں، زمینی سرحدوں پر 100 فیصد سکریننگ لازمی قرار
اسلام آباد (آئی این پی )بھارت میں نپاہ وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے الرٹ جاری کر دیا،حکومت نے پاکستان کے تمام پوائنٹس آف انٹری پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا۔ بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق اقدام، عالمی ادار صحت کی رپورٹ کے بعد کیا گیا،انٹرنیشنل ایئرپورٹس، بندرگاہوں، زمینی سرحدوں پر 100 فیصد سکریننگ لازمی قراردے کر تمام مسافروں، عملے، ڈرائیورز کی مکمل سکریننگ کی جائے گی ، بغیر بارڈر ہیلتھ سروسز ہیلتھ کلیئرنس کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،تمام مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری اور ٹرانزٹ ہسٹری کی تصدیق لازمی قراردی گئی،نِپاہ سے متاثرہ علاقوں سے آنے یا گزرنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔