وائرس کا شکار دو نرسوں میں سے ایک کی حالت میں بہتری ، دوسری نرس کی حالت بدستور انتہائی تشویشناک ہے
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں کورونا سے بھی زیادہ خطرناک نپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نپاہ وائرس کو کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا ہے، محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ نپاہ وائرس کا شکار ہونے والی دو نرسوں میں سے ایک کی حالت میں بہتری آئی ہے جبکہ دوسری نرس کی حالت بدستور انتہائی تشویشناک ہے۔ طبی عملہ ضلع پوربا بردھمان میں کام کے دوران نپاہ وائرس کا شکار ہوا