افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کا پھیلائو، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

 قومی ادارہ صحت کو ضروری اقدامات کرنے اور لیبارٹری کٹس دستیاب رکھنے کی ہدایت جاری
 اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی  وزارت صحت نے افریقی ممالک سے پھیلنے والے  یبولا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے    ملک میں ہائی الرٹ جاری کردیا اور قومی ادارہ صحت کو ضروری اقدامات کرنے اور لیبارٹری کٹس دستیاب رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔جاری بیان کے مطابق  وزارت صحت نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو بھی ایبولا وائرس کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر یوگنڈا اور کانگو سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی جائے