فیصل کریم کنڈی کی سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

اسلام آباد(آ ئی این پی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں قائم مقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان، گڈ گورننس اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنرنے وادی تیراہ سے عارضی انخلا کی صورتحال، متاثرین کی فوری امداد اور صوبے میں جاری حفاظتی اقدامات سے بھی صدر کوآگاہ کیا۔