چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سپیکر صقر غباش سے ملاقات

 باہمی گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
 ابوظہبی (یواین پی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غباش سے ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجود گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور طویل المدتی تعاون پر مبنی ہیں۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ برسوں کے دوران ہونے والی نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں بڑھتے تعاون کو سراہا