انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں اور پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نعمان علی نے یہ کامیابی حاصل کی، جو ان کے کیریئر میں دوسری بار 10 وکٹیں لینے کا اعزاز تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بھی 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نعمان علی نے 806 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 4 درجے ترقی کی اور 5ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔ نعمان علی بالنگ میں 800 پوائنٹس حاصل کرنے والے 12ویں پاکستانی بولر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل واریکن نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز میں 19 وکٹیں لینے کے بعد 16 درجے ترقی کرتے ہوئے 25ویں نمبر پر پہنچ گئے۔