ملتان میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز جاری ہے، جہاں ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی 54 رنز پر پویلین واپس جا چکے ہیں۔
اس دوران پاکستانی باؤلرز کی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی، خصوصاً اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹرک کر کے نیا سنگ میل عبور کیا۔ نعمان علی اس ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے۔پاکستانی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کی تھیں۔ اس شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے اپنے اسپن باؤلرز کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔