گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)تلخ کلامی پردکاندارنے تشددکرکے گاہک کولہولہان کردیا۔ گزشتہ روزنواحی گائوں257۔ای بی کے رہائشی عدنان اورسلیم سوداسلف خریدنے ندیم کریانہ سٹوراڈاماناموڑگئے جہاں ان کی دکانداروقاص سے معمولی تلخ کلامی ہوگئی اسی رنجش پروقاص نے اپنے ساتھیوں کاشف،آصف وغیرہ سمیت ان پرحملہ کرکے عدنان کولہولہان کردیا۔محمدسلیم نے بتایا وقاص پستول سے فائرنگ بھی کرتارہا۔