باغبانپورہ میں گاہک نے ادھار مانگا تو دکاندار کے انکار پر جھگڑا ہوگیا ‘ ملزم نے سر پر ڈنڈا دے مارا
لاہور (کرائم رپورٹر) گاہک نے ادھار نہ دینے پر دکاندار کو قتل کردیا دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں پیش آیا جہاں ایک گاہک نے ادھار نہ دینے پر دکاندار کی جان لے لی۔بتایا گیا ہے کہ گاہک نے ادھار مانگا تو اس پر دکاندار نے انکار کردیا جس دونوں کا جھگڑا ہوگیا اور بات بڑھنے پر ملزم نے دکاندار کے سر پر ڈنڈا ماردیا، اس کے نتیجے میں دکاندار زخمی ہوگیا جس پر دکاندار کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، مقتول کے اہلِ خانہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔