دکانداروں کے تشدد سے گاہک جاں بحق

 ولید اہلیہ اور ساس کے ہمراہ خریداری کرنے آیا، تلخ کلامی پر دکانداروں نے تشدد کیا، نوید ، اطہر گرفتار
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے نواں کوٹ پیر بازار میں دکانداروں سے جھگڑے کے دوران ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہری اپنی اہلیہ اور ساس کے ہمراہ خریداری کے لیے بازار آیا تھاابتدائی رپورٹ کے مطابق خریداری کے دوران دکانداروں سے تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ الزام ہے کہ دکانداروں نے شہری ولید اختر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیاواقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دکاندار نوید عباس اور اطہر عباس کو حراست میں لے لیاترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے والد کی مدعیت میں تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ نمبر 1379/26 درج کر لیا گیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔