لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی سیکرٹری صحت عظمت محمودنے کہاہے کہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 1.73ملین یوروکے 200آئی سی یووینٹی لیٹرزخریدلئے گئے ہیں۔جرمنی کی کمپنی لووینسٹین سے الیسا 300ماڈل کے وینٹی لیٹرزخریدے گئے ہیں۔فروری میں تمام ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں میں یہ وینٹی لیٹرزبھجوادیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔