بھارت:وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کا نشانہ بناڈالا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا۔بھارتی میڈیا رپو رٹس کے مطابق پرائیوٹ ہسپتال کے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ایئر ہوسٹس نے ڈسچارج ہونے کے بعد ہسپتال میں آئی سی یو میں وینٹ پر ہونے کے دوران نامناسب حرکات کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ 6اپریل کو گروگرام شہر کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 46سالہ خاتون کی شکایت پر کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔