جلد ہی یہ وینٹی لیٹر بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت مختلف ملکوں کو برآمد کیا جائے گا
کراچی (آئی ا ین پی) بین الاقوامی مارکیٹ پر انحصار ختم کرتے ہوئے پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے۔صحت کے ملکی شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کیا گیا ہے۔ سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے۔کوالٹی کنٹرول کا عملہ اکیس سے بائیس دن میں چار قسم کی ٹیسٹنگ کرتا ہے، یہ ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔وینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کے مطابق وینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائنگ اور اسی فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں کی گئی ہے۔