ویٹی کن سٹی(آئی این پی)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی طبیعت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس کو گذشتہ روز دو بار سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ویٹیکن کا مزید کہنا ہے کہ پوپ فرانسس طبی امداد کے مراحل کے دوران مکمل طور پر ہوش و حواس میں تھے، 88 سالہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مدد کیلئے آکسیجن ماسک اور وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔