زیر تربیت 26پولیس افسروں کاسی پی او کادورہ

لاہور ( کرائم رپورٹر) 51ویں کامن کے زیر تربیت 18 اے ایس پیز، جن میں 8 خواتین افسران بھی شامل ہیں، نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسروں سے پولیسنگ کے چیلنجز پر بات چیت کی اور انہیں مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہون نے بتایا کہ پنجاب پولیس نہ صرف جرائم کے خاتمے بلکہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوامی خدمت کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔ زیر تربیت افسران ایک ہفتے تک لاہور پولیس کے مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ حاصل کریں گے۔