لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی سنگین واردات کے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی زیر نگرانی مفرور اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی سنگین واردات کے خطرناک اشتہاری ملزم ناصر ڈوگر کو گرفتار کر لیاملزم ناصر ڈوگر ساندہ کے دوہرے قتل کا مفرور اشتہاری تھاملزم نے 4 سال قبل سیشن کورٹ پیشی سے واپسی پر ذکااللہ اور راشد کا قتل کیا تھا،ملزم ناصر ڈوگر پر دہشت گردی پولیس مقابلہ اور حوالات سے فرار ہونے کا مقدمہ بھی درج تھاملزم ناصر ڈوگر ساتھیوں سمیت تھانہ سٹی سمندری کے سنتری سے سرکاری گن بھی چھین کر فرار تھا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم ناصر ڈوگر انتہائی شاطر اور خطرناک ہائی ٹرینڈ مفرور اشتہاری تھاملزم ناصر ڈوگر کی گرفتاری کے لئے متعدد بار ٹیمیں بنی جو ملزم کی گرفتاری میں ناکام رہی ملت پارک پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سی ڈی آر اور ہیومین انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئیخطرناک ملزم ناصر ڈوگر کو مختلف علاقوں میں ٹارگٹ آپریشنز کرتے ہوئے شیخوپورہ سے گرفتار کیاایسے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے سے معاشرے میں سنگین جرائم اور وارداتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ایسے خطرناک اور ہائی ٹرینڈ مفرور اشتہاریوں کا ٹھکانہ جیل ہے،