24 گھنٹے، 26 اشتہاری حوالات بند

 گرفتار ملزم ڈکیتی، چوری، فراڈ اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب تھے، مانگا منڈی پولیس نے دھر لئے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر مانگا منڈی پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 26 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قائم پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ، ناکہ بندی اور مختلف ذرائع سے گرفتار کیا۔ گرفتار اشتہاری ملزمان اے اور بی کیٹیگری کے ہیں، جو ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر اور فراڈ سمیت مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبداللطیف، سعید، قیصر حمید، جاوید، اصغر، ناصر حسین، جنید، مجاہد، عمر فاروق، محمد علی، محمد مسیح، تصور، محمد آصف، رانا خالد رضوان، آفتاب، یونس اور طاہر سمیت دیگر شامل ہیں