ملزم زرک نے اپنی بیوی کو زہریلی گولیاں دی تھی ،ملز م فرار ہوگیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی سنگین واردات کا خطرناک اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق ملزم زرک عرف زین انتہائی شاطر اور خطرناک ہائی ٹرینڈ مفرور اشتہاری تھاملزم زرک نے اپنی بیوی کو زہریلی گولیاں دی تھی جس سے اس کی بیوی مر گئی ملزم زرک کے خلاف قتل کا مقدمہ ملت پارک میں درج تھا اور ملزم قتل کی واردات کر کے فرار تھاملت پارک پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سی ڈی آر اور ہیومین انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے مفرور اشتہاری ملزم زرک عرف زین کو مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ملت پارک آصف فرید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ ایسے خطرناک اور مفرور اشتہاریوں کا ٹھکانہ جیل ہے،