بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر موبائل فون نگل لیا، جس کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے اسپتال کو دی۔
اہل خانہ نے بتایا کہ گھر میں موبائل فون غائب تھا اور کافی تلاش کے باوجود بھی وہ نہیں مل سکا۔ جب خاتون سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ موبائل فون انہوں نے کھا لیا ہے۔خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، اور ان کی حالت کی تفصیل جانچنے کے لیے ایکسرے رپورٹ کی گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون گلے میں پھنس چکا تھا۔ اس کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ موبائل کو نکالا جا سکے۔آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے موبائل فون کو کامیابی سے نکال لیا، تاہم بدقسمتی سے خاتون اس دوران جانبر نہ ہو سکیں اور ان کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ ایک افسوسناک حادثے کی صورت میں سامنے آیا ہے جس سے خاتون کے اہل خانہ اور اسپتال عملے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔