بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی میں کسان ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں کبڈی میچ کے دوران اچانک آسمانی بجلی گر گئی، جس سے وہاں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عینی شاہدین نے بتایا کہ بجلی گرنے کے وقت کھیل کچھ لمحوں کے لیے رُک گیا اور لوگ فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ نکلے۔انتظامیہ نے فوری طور پر کھیل کو عارضی طور پر معطل کر دیا اور موسم کے بہتر ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔