بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں شادی کے 6 ماہ بعد خاتون لیکچرار کی خودکشی، شوہر و سسرالیوں پر الزام

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں شادی کے 6 ماہ بعد خاتون لیکچرار کی خودکشی، شوہر و سسرالیوں پر الزام

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں 24 سالہ خاتون لیکچرار سری ودیا نے شادی کے صرف 6 ماہ بعد مبینہ طور پر شوہر اور سسرالیوں کی ہراسانی اور تشدد سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل سری ودیا نے ایک نوٹ چھوڑا، جس میں شوہر اور سسرالیوں کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔ نوٹ میں انہوں نے لکھا کہ شوہر شراب پی کر گھر آتا، مار پیٹ کرتا اور دوسروں کے سامنے تذلیل کرتا تھا۔سری ودیا نے اپنے بھائی کو آخری پیغام دیتے ہوئے کہا: "بھائی، اپنا خیال رکھنا، شاید اس بار میں تمہیں راکھی نہ باندھ سکوں۔"اہل خانہ کے مطابق شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی سری ودیا کو سسرال میں تشدد اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے شوہر اور سسرالیوں کو کسی صورت معاف نہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ شوہر اور سسرالیوں کے خلاف قانونی کارروائی زیر غور ہے۔