جماعت اسلامی کا مینار پاکستان جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا مینار پاکستان جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی نے مینار پاکستان پر 29 نومبر کو ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے 6 دسمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم آن لائن جلسہ شیڈول کے مطابق 29 نومبر کو ہی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پڑوسی ملک بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے مذہبی تہوار کے پیش نظر مینار پاکستان پر جلسے کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کو 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے انعقاد کی اجازت بھی نہیں مل سکی تھی، جس کے بعد جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی 6 دسمبر کو بھی مینار پاکستان پر ہی جلسہ منعقد کرنے کی خواہش رکھتی ہے، تاہم نئے جلسے کے مقام کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق 29 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے، جبکہ آن لائن جلسہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت اسی روز منعقد ہوگا۔