گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے لائن پر خرچ کیوں ہو رہے ہیں: مرتضیٰ وہاب

گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے لائن پر خرچ کیوں ہو رہے ہیں: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر کی ترقی اور مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شہر میں کام شفافیت اور بہتر طریقے سے ہو، اور اس سلسلے میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کی عدم امداد کو بھی واضح کیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہوں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کر کے ٹیکس کی مد میں پیسے حاصل کیے اور سڑک کی تعمیر کے کام کو آگے بڑھایا۔انہوں نے بلاول بھٹو کے دورے پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ امریکہ جائیں گے اور آکسفورڈ یونین اور جرمنی بھی جائیں گے، جہاں وہ اہم تقاریب میں شرکت کریں گے۔

میئر کراچی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی، اور اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہر کے انفراسٹرکچر کی حالت بہتر نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق کے بعض اقدامات شہر کے انفراسٹرکچر کے ساتھ سازشوں کی مانند ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے ان افراد پر بھی تنقید کی جو روڈ کٹنگ کی اجازت دے رہے ہیں اور تفریق و تعصب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔