لاہور میں رمضان سے پہلے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں رمضان سے پہلے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق، چینی کی قیمت میں 17 روپے، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 سے 200 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ کیلا 145 روپے کے بجائے 200 روپے درجن، سیب 250 روپے کے بجائے 450 روپے فی کلو، امرود 150 روپے کے بجائے 200 سے 250 روپے فی کلو، اور کینو 300 سے 500 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ اس اضافے سے عوام کو رمضان میں اشیاء کی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔