حادثہ جین نروان میلے کے دوران پیش آیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل،درجنوں افراد پھنس گئے
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مذہبی تقریب کے دوران سٹیج گرنے سے 5افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت 40زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ جین نروان میلے کے دوران پیش آیا جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب کے دوران بانس اور لکڑی سے بنایا گیا عارضی سٹیج گرا۔پولیس حکام نے بتایا کہ گذشتہ صبح سیکڑوں عقیدت مند جین مذہبی رہنمائوں کی موجودگی میں بھگوان آدتی ناتھ کو لڈو چڑھانے کے لیے موقع پر پہنچے، اس دوران عقیدت مندوں کے لیے تیار کیا گیا عارضی سٹیج زیادہ وزن کے باعث گر گیا اوردرجنوں افراد پھنس گئے۔