ماسکو(آئی این پی )روس کے دارلحکومت ماسکو میں ٹیکنالوجی ایونٹ کے دوران روس کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ہیومنائیڈ روبوٹ( AIDOL )اپنی ابتدائی تقریب میں اسٹیج پر قدم رکھتے ہی گر گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روبوٹ کی تقریب میں شائقین اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی، اور اس کی متوقع تقریب کو خاص طور پر دلچسپ بنانے کیلئے راکی کے تھیم سونگ کا استعمال بھی کیا گیا تھا، لیکن چند لمحوں کے بعد ہی روبوٹ توازن کھو بیٹھا اور اسٹیج پر گر گیا