حکومت کو تبدیل کریں، ہم دہلی کو تمام غیر قانونی لوگوں سے نجات دلائیں گے،بھارتی وزیر داخلہ
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی وزیر داخلہ امیت شاہ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی جماعت ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو دارالحکومت دہلی کو بنگالیوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے ریلی میں ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی اگلے ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو پڑوسی ملک بنگلا دیش کے ہر غیر قانونی تارکین وطن کو دو سال کے اندر نئی دہلی سے نکال دیا جائے گا۔امیت شاہ نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت غیر قانونی بنگلا دیشیوں اور روہنگیائوں کو جگہ دے رہی ہے، حکومت کو تبدیل کریں، ہم دہلی کو تمام غیر قانونی لوگوں سے نجات دلائیں گے۔