کراچی میں مقیم بنگالیوں کی شناختی کارڈ بنوانے میں مدد کروں گا‘ گورنر سندھ

 ایک سو تیس اضلاع کو خود مختاری ، بہت جلد کراچی کا مئیر حق پرست اور ڈپٹی مئیر شہر کی بیٹی ہوگی
کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں مقیم بنگالیوں کو قومی شناختی کارڈ بنوانے میں مدد دینے کااعلان کردیا۔ کراچی میں جلسہ سے خطاب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سرجانی ٹائون میں اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی اور اسپتال تعمیر کیا جائے۔ جلسہ سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا ایم کیو ایم کا مقامی خودمختاری کا مقدمہ ستائیسویں ترمیم میں شامل ہوگیا ہے، جو کراچی سمیت پورے ملک کی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایک سو تیس اضلاع کو خود مختاری ملے گی، بہت جلد کراچی کا مئیر حق پرست اور ڈپٹی مئیر شہر کی بیٹی ہوگی، اگلے دسمبر تک کے فور بھی مکمل ہوکر شہر کو پانی ملنا شروع ہو جائے گا۔