جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، کیوں کہ وہ امیت شاہ کے خلاف فیصلہ دینے والا تھا
نئی دہلی (آئی این پی )بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کے خلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سینئر بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی نے امیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھا دیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق سبرامنین سوامی نے کہا کہ امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کے متعدد الزامات ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، کیوں کہ وہ جج امیت شاہ کے خلاف فیصلہ دینے والا تھا۔ سبرامنین سوامی نے کہا کہ امیت شاہ غنڈہ ہے، بی جے پی میں ایسے مزید مجرمانہ ذہنیت کے لوگ بھی موجود ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امیت شاہ جیسے لوگوں نے طاقت کے بل پر ظلم اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔